ETV Bharat / state

ٹینٹ اور شامیانہ والوں کی حکومت سے دردمندانہ اپیل - دہلی کی خبریں

'کاروبار کو زندہ رکھنے کے لیے شادیوں میں کم از کم 300 سے 400 افراد کی شرکت کی اجازت دیں۔'

ٹینٹ اور شامیانہ والوں کی حکومت سے درمندانہ اپیل

author img

By

Published : Sep 11, 2020, 6:55 PM IST

مشرقی دہلی کے علاقے میور وہار میں آل انڈیا ٹینٹ ڈیلرز ویلفیئر آرگنائزیشن نےایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر شادیوں کی تقریب میں 100 لوگوں کی بندش کو ختم کر کے زیادہ افراد کی شرکت کی اجازت دینےکی درخواست کی۔

ٹینٹ اور شامیانہ والوں کی حکومت سے درمندانہ اپیل

آل انڈیا ٹریڈرز ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین انیل کمار آزاد نے کہا کہ عالمی وبائی مرض کورونا کے دور میں بیشتر صنعتیں بند ہو گئی ہیں ، لوگوں کی ملازمتیں چلی گئی ، ایسی صورتحال میں ٹینٹ اور خیموں کا کاروبار بھی بند ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹینٹ اور شامیانہ والے بھوک کی دہلیز پر پہنچ چکے ہیں۔بعض تاجروں نے خود کشی بھی کرلی ، جب لاک ڈاؤن کھل گیا ، تمام کاروبار شروع ہوگئے ، تو پھر شادی کی تقریب میں حکومت نے صرف 100 افراد کی شرکت کا قانون کیوں بنا رکھا ہے؟ سینکڑوں افراد ہمارے اس کاروبار سے جڑے ہوئے ہیں ، حکومت کو چاہئے کہ اس کاروبار کو زندہ رکھنے کے لئے کم از کم 300 سے 400 افراد کی شرکت کی اجازت دیں۔

بے شک سماجی فاصلےکے ضوابط اور اصول سخت کر دیں، ہم کاروباری قوانین پر عمل کریں گے۔ چیئرمین انیل کمار آزاد نے میڈیا کے سامنے روتے ہوئے حکومت سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کی ہے کہ حکومت برائے مہربانی ان کے تمام معاملات اور مطالبات پر غور کرے۔

یہ بھی پڑھیں:گئوکشی کے الزام میں این ایس اے کے تحت کارروائی کی تفصیلات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.