34 واں آل انڈیا پوسٹل ریسلنگ مقابلہ کل یعنی 22 نومبر سے 25 نومبر 2021 تک جادھو ہال، اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم نئی دہلی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس ٹورنامنٹ میں دہلی سرکل سمیت کل 11 پوسٹل سرکلز حصہ لے رہے ہیں۔ اس میں کل 111 کھلاڑی شامل ہیں جن میں مرد اور خواتین دونوں پہلوان ہیں۔ آل انڈیا پوسٹل ریسلنگ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب خواتین ریسلرز مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں۔
پوسٹ ماسٹر جنرل دہلی سرکل اشوک کمار نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مرد اور خواتین دونوں کے لیے 10 مختلف وزن زمروں( کیٹگری) میں کشتی مقابلے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Beijing Olympics 2022: بارہمولہ کے عارف محمد خان بیجنگ اولمپکس کے لیے منتخب
فری اسٹائل اور گریکو رومن طرز کے دونوں مقابلوں میں خواتین پہلی بار حصہ لے رہی ہیں۔ 11 ریاستوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔جن میں 111 کھلاڑی شامل ہیں ۔چار دنوں تک یہ مقابلے چلیں گے۔
افتتاحی تقریب کے دوران اولمپک میں کشتی کے کوچ رہے انل مان جب کہ اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیہ مہمان خصوصی ہوں گے۔وہیں اختتامی تقریب میں پہلوان گیتا پھوگٹ مہمان خصوصی ہوں گی۔
انہوں ساتھ ہی قومی تعلیمی پالیسی کا لازمی حصہ بننے کے لیے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا مزید یہ کہ دہلی سرکل کے زیر اہتمام یہ مقابلہ کرواڈ کے لیے ایک اہم اور دلچسپ موقع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ہمارے کھلاڑیوں اور کوچز کو یقین دلاتا ہے کہ محکمہ ڈاک ہمیشہ ان کی حمایت کے لیے تیار ہے۔
اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں میں بھارت کی شاندار کھیلوں کی تاریخ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور انہیں بھارت کے صدیوں پرانے مقامی کھیلوں اور ہمارے قومی اور علاقائی کھیلوں کے ہیروز کے بارے میں مزید جاننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس لامحدود مواقع ہیں اور ہمیں اپنے اندر موجود ٹیلنٹ کو استعمال کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔