ETV Bharat / state

Medical Camp:آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے گھونڈہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد - آ ل انڈیا طبی یونانی کانگریس کی جانب سے کیمپ کا انعقاد

صفدرجنگ یونانی طبی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ آج آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اور جماعت اسلامی ہند نے طبی کیمپ لگا کر نہ صرف مفت میں جانچ کیں بلکہ مفت میں دوائیاں بھی کیں۔ Free Greek Medical Camp Organized by All India Greek Medical Congress

مفت طبی کیمپ کا انعقاد
مفت طبی کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : May 30, 2022, 1:45 PM IST

نئی دہلی:آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اور جماعت اسلامی ہند دہلی اسٹیٹ کی جانب سے الفلاح اسکول نارتھ گھونڈا میں مفت یونانی طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا/جس میں غریب اور بے سہارا لوگوں کو مفت میں جانچ اور دوائیاں تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر صفدرجنگ یونانی طبی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ آج آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اور جماعت اسلامی ہند نے طبی کیمپ لگا کر نہ صرف مفت میں جانچ کیں بلکہ مفت میں دوائیاں بھی کیں۔Free Greek Medical Camp Organized by All India Greek Medical Congress
انہوں نے کہا کہ طب یونانی کی اپنی اہمیت و افادیت ہے جس کے ذریعے مریض کے صحت پر بغیر کسی غلط اثرات مرتب کئے تقویت دیتاہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دور میں موسمی بخار اور ڈینگو جیسی مضر بیماریوں میں طب یونانی کی جانب عوام کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے او رآج کے کیمپ میں بھی لوگوں نے خاصی دلچسپی دکھائی ۔
اس موقع پر ڈاکٹر حبیب اللہ نے کہا کہ میڈیکل کیمپ کامیاب رہا اور ہماری کوشش رہتی ہے کہ اس طرح کے کیمپ کا انعقاد وقتا فوقتا ہوتے رہنا چاہیے چونکہ لاک ڈاؤن کے بعد لوگوں کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے ایسے میں بیشتر لوگوں کے پاس علاج کرانے کے لیے رقم موجود نہیں ہیں ،وہیں موسمی بخار زدہ افراد ڈاکٹروں کے پاس بھی جانے سے کتراتے ہیں اور ڈاکٹروں کے پاس بھی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں لہذا ضرورت تھی کہ گھنی آبادیوں میں طبی کیمپ لگا کر عوام کو فائدہ پہنچایا جائے۔
حکیم عطاالرحمٰن اجملی نے یونانی ادویات کی اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ طِب یونانی ہمارا عظیم سرمایہ ہے۔ یہ طریقہ علاج ملک بھر میں مقبول ہورہا ہے۔ یونانی ادویات کے استعمال سے مریضوں کو مرض سے شفایابی کے بعد از سر نو نئی توانائی ملتی ہے اور جسم میں قوّت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔
ڈاکٹر بدرالاسلام نے مریضوں کو یوگا کے فوائد کے بارے میں جانکاری دی۔ بطور رضا کار خدمات انجام دینے والوں میں جماعت اسلامی ہند کے محمد ثاقب،نعیم رضا،زاہد حسین،حاجی شمیم اورمحمد کیف نام قابل ذکر ہیں۔

مزید پڑھیں:عثمان پور دہلی میں یونانی طبی کیمپ کا انعقاد

طبی کیمپ میں ڈاکٹر سید احمد خاں ڈپٹی ڈائریکٹر یونانی صفدر جنگ اسپتال،ڈاکٹر حبیب اللہ سی ایم او یو نانی تہاڑ جیل،ڈاکٹر محمد عامر سی ایم او ڈائر یکٹر آف آیوش،ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی یوگا ایکسپرٹ، ڈاکٹر الطاف عالم،ڈاکٹر شکیل احمد،ڈاکٹر بلال احمد،ڈاکٹر رقیہ زرین،ڈاکٹر تبسم،حکیم عطاء ا لرحمان اجملی،حکیم مرتضی دہلوی،حکیم ارباب الدین،حکیم عزیر بقائی، زاہد حسین،نسیم رضا،حکیم اعجاز نے اپنی خدمات پیش کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.