ETV Bharat / state

ملک بھر میں نیٹ کا امتحان آج، حفاظتی انتظامات سخت - نیٹ امتحان

صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک ہونے والے نیٹ امتحان میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہیلتھ سیفٹی پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

ملک بھر میں نیٹ کا امتحان آج، حفاظتی انتظامات سخت

author img

By

Published : Sep 13, 2020, 10:52 AM IST

کورونا وائرس کے دوران آج ملک بھر میں نیشنل ایلی جبلیٹی ٹیسٹ (نیٹ) کا امتحان منعقد کیا جارہا ہے، اس کے لیے 3843 امتحانی مراکز سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ نیٹ امتحان کے لئے تقربا 16 لاکھ امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں متعدد امتحانی مراکز پر کل دیر سے ہی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ امیدواروں کے داخلے کے وقت سینیٹائزر کا خصوصی انتظام کیاگیا ہے۔

بہار کے پٹنہ میں نیٹ امتحان کے لیے 70 ہزار امیدواروں کے لیے 180 مراکز بنائے گئے ہیں۔ پٹنہ انتظامیہ نے کورونا کو مد نظر رکھتے ہوئے امیدواروں کو بنیادی سہولیات فراہم کرانے کی ہدایت دی ہے۔

ضلع انتظامیہ نے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ وہ امتحانی مراکز پر آنے والے امیدواروں کی آمد و رفت اور قیام کے لیے سہولیات فراہم کرے۔ ساتھ ہی امتحانی مراکز کے قریب ہوٹلوں کو کھلا رکھنے کا حکم دیا ہے۔

وہیں دور دراز کے امتحانی مراکز تک پہنچنے والے امیدواروں کے لئے خصوصی ٹرانسپورٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

امتحان مراکز پر معاشرتی دوری کا خیال رکھنے کے لیے عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے۔

امتحانی مراکز پر امتحان کوآرڈینیٹرز کو ماسک اور سینیٹائزر استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم نوجوانوں نے تیار کیا آن لائن کلاسیز کے لیے نیا ایپ، حکومت کی ستائش

مغربی بنگال کے نوڈل آفیسر پاؤلی پٹنائک نے بتایا کہ 'مختلف اضلاع کے امیدواروں کو نیٹ کے امتحانی مراکز تک پہنچانے اور لانے کے لئے مفت سرکاری بسیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک ہونے والے نیٹ امتحان میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہیلتھ سیفٹی پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.