ہائی کورٹ نے ایس ایس پی گوتم بدھ نگر کی جانب سے انسپکٹر منوج پنت کو معطل کیے گئے آرڈر پر اگلی سماعت تک روک لگا دی ہے۔
غور طلب ہے کہ 15 جولائی 2019 کو سماعت کے دوران ہائی کورٹ کی جانب سے ایس ایس پی گوتم بدھ نگر سے اس کیس میں جواب طلب کیا گیا تھا، 30 جولائی 2019 کو سماعت کے دوران کوئی جواب دینے سے قاصر رہنے پر کورٹ نے ناراضگی ظاہر کی اور 6 ہفتے کے اندر جوابی حلف نامہ کے ذریعے اپنا موقف رکھنے کے لیے کہا۔
ہائی کورٹ کی یک رکنی بنچ (جسٹس مسٹر اشونی کمار مشرا) نے عبوری اسٹے جاری کرکے انسپکٹر منوج پنت کو تنخواہ سمیت تمام قابل ادائیگی فوائد کے ساتھ سابقہ پوزیشن میں سروس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔