دہلی: این ایس اے دوبھال نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہے۔ مذہبی رہنماؤں کو بنیاد پرستوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اجیت دوبھال نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے، یہ ناقابل یقین تنوع کی سرزمین ہے، ہندوستان دنیا کی دوسری سب سے بڑی مسلم آبادی کا گھر ہے، ہندوستانی مسلمانوں کی آبادی تقریبا اسلامی تعاون تنظیم کے 33 رکن ممالک کی مشترکہ آبادی کے برابر ہیں۔
این ایس اے اجیت دوبھال نے کہاکہ بھارت میں مسلمان امن و امان کے ساتھ رہتے ہیں۔انہیں کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جامع جمہوریت کے طور پر ہندوستان نے اپنے تمام شہریوں کو ان کے مذہبی نسلی یہ ثقافتی پس منظر سے قطع نظر جگہ دینے کا انتظام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Ajit Doval On Indian Muslims بھارت میں مسلمان امن اور بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں، اجیت ڈوال
نہوں نے کہا کہ ہماری سرحدوں کے اندر سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہندوستان انتہا پسندی، منشیات اور دہشت گردی کو فروغ دینے والے افراد اور تنظیموں کے خلاف لڑائی کی قیادت کر رہا ہے۔ انہوں نے سن 1997 میں مکہ کی عظیم الشان مسجد پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر لڑنے کی ضرورت ہے۔