دارالحکومت کے کئی مقامات میں بارش ہونے سے سردی برقرار ہے اور صبح 10 بج کر 50 منٹ پر درجہ حرارت 11.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح تقریبا ساڑھے آٹھ بجے نمی کی سطح 97 فیصد درج کی گئی۔محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق آج شام کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے اور سردی برقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں:سی اے اے کے خلاف آئی یو ایم ایل کی دومزید عرضیاں سپریم کورٹ میں پیش
تاہم شہر میں فضائی معیار ناقص دیکھا گیا ۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس 276 درج کی گئی ہے۔
محکمہ نے بتایا کہ دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے جو بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔