اس سے ایئر لائن کمپنیوں کو ایندھن کی لاگت میں کچھ راحت ملے گی۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں طیارہ ایندھن کی قیمت اتوار کے روز سے 1012.87 روپے یعنی2.31 فیصد گھٹ کر 42919.66 روپے فی کلو لیٹر پر آگئی ہے۔
لگاتار چھ بار قیمتوں میں اضافے کے بعد طیارہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
اسی طرح کولکاتہ میں طیارہ ایندھن آج سے 1151.62 روپے سستی ہوکر 47504.53 روپے فی کلو لیٹر مل رہی ہے۔
ممبئی میں اس کی قیمت 610.50 روپے کم ہوکر 42602.69 روپے اور چنئی میں 1145.52 روپے کمی سے 43،877.05 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:ڈیزل مستحکم ، 47 دن بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ
آئل مارکیٹنگ کمپنیاں طیارہ ایندھن کی نرخوں پندرہ روز میں نظر ثانی کرتی ہیں۔