ایسے حالات میں ڈاکٹرز، صحافی اور ہوائی جہاز کے عملہ اور ان کے ارکان خاندان کو مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔
ایسے ہی ایک واقعہ ایئرانڈیا اور انڈیگو ایئر کے اسٹاف کےساتھ پیش آیا، انہیں پڑوسیوں کی جانب سے گھر خالی کرنے کےلیے دباؤ ڈالا جارہا ہے کیونکہ انہیں مبینہ طور پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے علامات ظاہر ہوئے ہیں۔
ایئرانڈیا کے سینئر کمانڈر کے مطابق انہیں اس طرح کے حالات کاسامنا جنوبی دہلی کے پوش علاقہ میں پیش آیا جبکہ ان کے تعلق سے افواہوں کا سلسلہ جاری رہا۔ انہوں نے کہا کہ ’یوروپ کے سفر سے واپسی کے بعد میں اپنےآپ کو کورنٹائن کرلیا تھا‘۔
میرے گھر کے باہر انتظامیہ نے ایک پوسٹر چسپا کیا کرتے ہوئے کورنٹائن لکھا تھا جس کے بعد اس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ اس کے بعد ارکان خاندان اور میرے کتے کو گھر کے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔
ایئرانڈیا کے کمانڈر کو پڑوسیوں کی جانب سے شدید دباؤ ڈالا گیا جبکہ انہوں نے یوروپ میں پھنسے ہوئے بھارتیوں کو ملک واپس لانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ کمانڈر کی خدمات کی سراہنا کرنے کے بعد انہیں کئی پریشانیوں کو سامنا کرنا پڑا۔
ایسے ماحول میں عوام کو افواہوں پر توجہ دینے کےبجائے حقیقت پسندی سے کام لینا چاہئے اور ایسے افراد کی مدد کرنی چاہئے۔