ETV Bharat / state

aimplb appeal to all muslims : قربانی سے کسی کو تکلیف نہ ہونے دیں، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی - مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ صاحب استطاعت مسلمانوں پر قربانی کرنا واجب ہے لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ ہمارے عمل سے کسی کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ AIMPLB Appeals to All Muslims Regarding Eid ul Adha

aimplb appeal to all muslims
قربانی سے کسی کو تکلیف نہ ہونے دیں: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
author img

By

Published : Jul 7, 2022, 7:12 PM IST

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے ایک بیان میں کہا کہ عید قرباں مسلمانوں کا نہایت اہم ترین تہوار ہے، جو اللہ کے دو پیغمبروں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں اس جانب متوجہ کرتا ہے کہ ہم اللہ کی رضا کی خاطر ہر طرح کی قربانی کے لیے تیار رہیں اور عقیدۂ توحید پر ثابت قدم رہیں۔

اس موقع پر جانوروں کی قربانی بھی کی جاتی ہے۔ شریعت کا یہ حکم صاحب حیثیت مسلمانوں سے متعلق ہے اور دنیا کے دوسرے مذاہب میں بھی اس کا تصور موجود ہے، لیکن قربانی کرتے ہوئے یہ بات ضروری ہے کہ ہم کوئی ایسا عمل نہ کریں جو دوسرے مذاہب کے بھائیوں کے لیے دل آزاری کا سبب بنے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اس عمل سے نہ تو امن کو نقصان پہنچے اور نہ ہی سڑکوں پر کسی قسم کی گندگی پھیلے۔ ان کا کہنا تھا کہ جانور کا متعفن حصہ سرِ راہ اور آبادیوں کے اندر نہیں پھینکنا ہے کیوں کہ یہ لوگوں کی پریشانی کا سبب بنتا ہے بلکہ یہ عمل شریعت کے ساتھ ساتھ اخلاق اور قانون کے بھی خلاف ہے۔

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے مزید کہا کہ صحت کی حفاظت اور سماج کو بیماریوں سے بچانا سبھی کی ذمہ داری ہے۔ اس لیے حکومت نے غلاظتوں کے پھینکنے کے لیے جو جگہ مقرر کی ہے، ان کو وہیں پھینکنا چاہیے، صاف صفائی اور بھائی چارے کا خیال رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Shahi Eidhgah: شاہی عیدگاہ میں جھانسی کی رانی کا پتلا نصب کے اعلان سے مقامی لوگوں میں ناراضگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.