ETV Bharat / state

دِناکرَن سے ملاقات پر راج ورمن پارٹی سے خارج

تامل ناڈو میں برسراقتدار اے آئی اے ڈی ایم کے‘ کے موجودہ رکن اسمبلی ایم ایس آر راج ورمن پارٹی ٹکٹ سے محروم ہونے سے مایوسی میں سابق وزیراعلیٰ جے للیتا کی قریبی وی کے ششی کلا کے بھتیجے اور اے ایم ایم کے بانی ٹی ٹی وی دنا کرن سے ملاقات مہنگی پڑی کیونکہ پارٹی نے انھیں باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔

Rajavaraman
دِناکرَن سے ملاقات پر راج ورمن پارٹی سے خارج
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 7:39 PM IST

سنہ 2016 میں ہوئے الیکشن میں راج ورمن نے ستُّور اسمبلی حلقے سے جیت درج کی تھی۔ اے آئی اے ڈی ایم کے سے معطل ششی کلا نے سیاست سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دناکرن میدان میں موجود ہیں۔

کچھ گھنٹوں کے بعد وزیراعلیٰ اور اے آئی اے ڈی ایم کے شریک کوآرڈینیٹر ای کے پلانی سوامی اور نائب وزیراعلیٰ اور اے آئی اے ڈی ایم کے‘ کے کوآرڈینیٹر او پنّیرسیلوم نے مشترکہ بیان جاری کرکے کہا کہ پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستور سے رکن اسمبلی نے جس طریقے سے کام کیا، اس سے پارٹی کے تئیں عدم اتفاق اور پارٹی ڈسپلن کی بھی خلاف ورزی معلوم ہوتی ہے۔ پارٹی کے وِردھونگر سے بھی رکن اسمبلی رہ چکے راج ورمن کو پہلے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے خارج کر دیا گیا ہے۔

انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے اے آئی اے ڈی ایم کے نے تین وزراء اور 44 موجودہ اراکین اسمبلی کو ٹکٹ نہیں دیے جبکہ پارٹی کے سینیئر رہنماؤں اور پارٹی کے قد آور رہنما نامزد بھی کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.