ETV Bharat / state

All Party Meet in Delhi: پارلیمنٹ بجٹ اجلاس سے قبل کل جماعتی میٹنگ منعقد - پارلیمنٹ میں عام بجٹ

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارلیمنٹ میں عام بجٹ، شکریہ کی تحریک میں تمام امور پر بحث ہوگی۔ Parliament Budget Session

پارلیمنٹ بجٹ اجلاس سے قبل کل جماعتی میٹنگ منعقد

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 6:52 PM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے پہلے آج کُل جماعتی میٹنگ میں اپوزیشن نے مردم شماری میں ذات پات کی بنیاد پر اقتصادی سروے کرانے، کوآپریٹو وفاقی نظام، کسان فصل بیمہ، خواتین کی ریزرویشن جیسے امور پر حکومت سے بات کرنے کا مطالبہ کیا لیکن حکومت نے کہا کہ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک اور عام بجٹ پر بحث کے دوران ان تمام موضوعات پر بات ہو سکتی ہے۔

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ میں منعقدہ آل پارٹی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس کل سے شروع ہو رہا ہے۔ کل صدر کا خطاب ہوگا۔ پرسوں عام بجٹ پیش کیا جائے گا۔ ایوان میں صدر کے شکریہ کی تحریک اور عام بجٹ پر بحث کی جائے گی۔ اس کے بعد 13 فروری کو درمیانی وقفہ ہوگا۔ بعد ازاں 13 مارچ سے ایوان کی کارروائی شروع ہوگی اور پھر فائنانس بل کو منظور کیا جائے گا۔

جوشی نے کہا کہ ’’آل پارٹی میٹنگ میں 27 پارٹیوں کے 37 لیڈروں نے حصہ لیا۔ کانگریس پارٹی نے ایک خط بھیج کر مطلع کیا ہے کہ سری نگر میں خراب موسم کی وجہ سے فضائی خدمات متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے پارٹی لیڈر میٹنگ میں شرکت نہیں کر سکتے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ میٹنگ بہت اچھے اور مثبت ماحول میں منعقد ہوئی۔ لیڈروں نے کئی مطالبات کئے ہیں۔ حکومت کی طرف سے سرمائی اجلاس میں کچھ امور پر مختصر بحث کرائی گئی۔

مزید پڑھیں: Budget 2023 کانگریس نے پارلیمنٹ میں چین پر بحث کا مطالبہ کیا

’’آل پارٹی میٹنگ مالیاتی سپلیمنٹری گرانٹس کے مطالبے پر تقریباً 12-13 گھنٹے تک بات چیت ہوئی تھی۔ اس میں تمام معاملے اٹھائے گئے تھے۔ اس بار بھی حکومت یہی چاہتی ہے۔ شکریہ کی تحریک اور عام بجٹ پر بحث میں تمام مسائل سامنے آسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ قواعد و ضوابط کے تحت اجازت کے ساتھ کسی بھی معاملے پر الگ سے بات کی جا سکتی ہے۔‘‘

میٹنگ میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے ملک میں پسماندہ طبقات کی معاشی حالت جاننے کے لیے ذات پر مبنی اقتصادی مردم شماری کا مطالبہ کیا۔ ترنمول کانگریس، جنتا دل یونائیٹڈ، بیجو جنتا دل اور کچھ دیگر جماعتوں نے بھی وائی ایس آر کانگریس کے اس مطالبے کی حمایت کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.