نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے افسران کی بیویوں کی بہبود کی ایسوسی ایشن (اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے ) نے اپنی 62ویں سالگرہ میں تقریباً 3000 خواتین نے (جو سبھی اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے کی ارکان ہیں) اجتماعی طور پر 41000 سے زیادہ اونی ٹوپیاں بُنیں۔ انہوں نے یہ ٹوپیاں محض تین مہینے کی مدت میں تیار کی ہیں۔ اسمرتی زبین ایرانی مہمان خصوصی تھیں اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی اعزازی مہمان کے طور پر اس تقریب میں شرکت کی۔ اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے کی صدر محترمہ نیتا چودھری بھی اس موقعے پر موجود تھیں۔ AFWWA 62nd Anniversary
اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے نے محض تین مہینے میں اتنی بڑی تعداد میں ٹوپیاں بُن کر گنز عالمی ریکارڈ قائم کیا (41541)۔ ایوارڈ کا اعلان گنز عالمی ریکارڈ کے ایڈجوڈیکیٹر نے کیا۔ اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے کی صدر نیتا چودھری نے اپنی ایسوسی ایشن کی طرف سے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ نیتا چودھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ خوشی کی بات ہےکہ اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے نے ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کوشش کا مقصد پسماندہ لوگوں کی مدد کرنا ہے۔ سبھی ارکان نے تھوڑی تھوڑی کوشش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Indan Army بھارتی فوج کی جانب سے نوجوانوں کیلئے بیداری مہم
یو این آئی