نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جی-20 کے تمام رکن ممالک کو خط لکھ کر دہلی میں ہونے والے جی-20 سربراہی اجلاس میں افریقی یونین تنظیم کو مکمل رکن کے طور پر شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مودی نے افریقہ کی آواز کو بین الاقوامی سطح پر بلند کرنے اور ہماری مشترکہ دنیا کے مستقبل کی تشکیل کے لیے ایک جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے۔
انہوں نے جی۔ٹوئنٹی ہم منصبوں کو یہ تجویز کرنے کے لیے خط لکھا ہے کہ افریقی یونین کو آئندہ جی۔ٹوئنٹی دہلی سربراہی اجلاس میں مکمل رکنیت دی جائے، جیسا کہ ان کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس معاملے پر سامنے سے قیادت کی ہے جس کی وہ پرزور حمایت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بڑے مسائل سے نمٹنے کے لیے متحد ہو کر سوچنے کی ضرورت، ایس جے شنکر
زیادہ جامع اور نمائندہ عالمی طرز تعمیر اور حکمرانی کی جانب ایک درست قدم ہوگا۔ وزیر اعظم بین الاقوامی فورمز پر گلوبل ساؤتھ کے ممالک بالخصوص افریقی ممالک کے لیے زیادہ آواز اٹھانے میں پختہ یقین رکھتے ہیں۔
ہندوستان کی جی۔20 صدارت کے ایک حصے کے طور پر انہوں نے خاص طور پر جی۔20 ایجنڈے میں افریقی ممالک کی ترجیحات کو شامل کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں متعدد ریاستوں میں اب تک جی ٹوئنٹی اجلاس منعقد کیے جاچکے ہیں جن میں قابل ذکر جموں و کشمیر کا سری نگر ہے۔ جہاں جی ٹوئنٹی اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا تھا۔ اس اجلاس میں دو تین ممالک کے علاوہ سبھی مندوبین نے شرکت کی تھی۔
یواین آئی