وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے آج یہاں سوالوں کے جواب میں کہا کہ دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے ساتھ ہوئی بات چیت میں بھارتی سفیر دیپک متل نے بھارت کا موقف واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پر طالبان کی جانب سے مثبت موقف کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ شیر محمد عباس کے ساتھ ہوئی اس بات چیت کو محض ایک میٹنگ کے طور پر دیکھا جانا چاہیے اور ابھی اس بارے میں کچھ بھی کہنا جلدبازی ہوگی۔
مزید پڑھیں:قطر سے ماہرین کی ٹیم فضائی آپریشن کی بحالی کے لیے کابل ائیرپورٹ پہنچی
انہوں نے کہا کہ ابھی انھیں اس بات کی اطلاع نہیں ہے کہ طالبان کے ساتھ مستقبل میں کوئی اور میٹنگ بھی ہوگی۔
(یو این آئی)