ETV Bharat / state

بھارت کی افغان پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے

ہندوستان نے جمعرات کو واضح کردیا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ طالبان کے ساتھ میٹنگ رد کئے جانے کے باوجود افغانستان کےامن کے سلسلے میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ہندوستان کی افغان پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے
author img

By

Published : Sep 12, 2019, 11:44 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 9:55 AM IST

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں معمول کی بریفنگ میں سوالوں کے جواب میں کہا ہے کہ ہم امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت سمیت سبھی سرگرمیوں کو باریکی سے دیکھ رہے ہیں۔
ہمیں لگتا ہے کہ افغان سماج کے سبھی طبقے اس عمل کا حصہ بنیں جس میں منتخب حکومت بھی شامل ہو۔ ہم نے انتخابات کی حمایت کی ہے جو اسی ماہ کے اخر میں ہوں گے۔
ہمارا نظریہ یہ ہے کہ سبھی عمل میں افغانستان کے آئین کا خیال رکھا جانا چاہئے۔
اسے کسی بھی غیر آئینی دائرے سے دور رہنا چاہئے تاکہ افغانستان کے لوگوں اور حکومت کواعتماد میں لے کر ہی اس عمل کو آگے بڑھایا جانا چاہئے۔‘‘
مسٹر کمار نے کہا کہ ہندوستان کو یقین ہے کہ اس پورے عمل میں ہندوستان کے ذریعہ وقتا فوقتا جس فکرمندی کااظہار کیا گیا ہے اسے خیال میں رکھا جائے گا۔
ایک دیگر سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ طالبان ۔امریکہ میٹنگ رد ہونے کے بعد تازہ واقعہ کے پیش نظر ہندوستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 9:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.