ETV Bharat / state

All India Muslim Majlis e Mushawarat فیروز احمد انصاری آل انڈیا مجلس مشاورت کے نئے صدر منتخب

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 7:28 AM IST

ایڈوکیٹ فیروز احمد انصاری آل انڈیا مجلس مشاورت کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔انہوں نے عامر ادریسی کو 17 ووٹوں سے شکست دی۔ All India Muslim Majlis e Mushawarat

Etv Bharat
آل انڈیا مجلس مشاورت
آل انڈیا مجلس مشاورت

نئی دہلی: دہلی میں آل انڈیا مجلس مشاورت All India Muslim Majlis e Mushawarat کے صدر کا انتخاب عمل میں آیا۔ جس میں تنظیم کے اراکین نے ووٹ کیا اور نئے صدر کا انتخاب کیا۔ ایڈووکیٹ فیروز احمد انصاری آل انڈیا مجلس مشاورت کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں، ووٹوں کی گنتی کل دیر شب تک چلی آخر کار رات 10:30 بجے رائے شماری مکمل ہوئی اور فیروز احمد انصاری نے عامر ادریسی کو 17 ووٹوں سے شکست دے دی۔ اس طرح ایڈووکیٹ فیروز احمد انصاری آل انڈیا مجلس مشاورت کے نئے صدر منتخب ہوگئے، آل انڈیا مجلس مشاورت کے ملک بھر سے تنظیم کے 139 ارکان میں سے 119 ممبران نے ووٹ میں حصہ لیا تھا، رائے شماری کے دوران فیروز احمد انصاری کو 68 ووٹ ملے جب کہ ان کے مد مقابل عامر ادریسی کو 51 ووٹ ہی مل سکے۔ Advocate Feroze Ansari elected new President of All India Muslim Majlis e Mushawarat

بتادیں کہ موجودہ صدر نوید حامد کے دو سال کی مدت کار پورے ہونے کے بعد یہ انتخاب ہوا ہے۔ جس میں صدر کے عہدہ کے لیے عامر ادریسی اور فیروز احمد امیدوار تھے جس میں نئے عاملہ کے لیے 17 لوگوں کا انتخاب ہوا ہے۔ جب کہ دو خواتین کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ فیروز احمد انصاری نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہوا ہے، ہم لوگ ایک ساتھ مل کر کام کریں گے، اور اسے آگے بڑھائیں گے۔ تنظیم کے کچھ لوگوں سے ناراضگی پر انہوں نے کہا کہ کمیونیکیشن گیپ کی وجہ سے کچھ لوگ ناراض ہوئے ہیں ہم انہیں منائیں گے اور ایک ساتھ مل کر کام کریں گے۔ Advocate Feroze Ansari elected new President of All India Muslim Majlis e Mushawarat

یہ بھی پڑھیں : All India Muslim Majlis-e-Mushawarat: مشاورت کے دو روزہ کل ہند کانفرنس میں مستقبل کے لیے لائحہ عمل تیار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.