ETV Bharat / state

Congress Minority Section عدنان اشرف کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کا قومی جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا - Adnan Ashraf appointed National General Secretary

کانگریس کمیٹی کے صدر نے عدنان اشرف کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کا قومی جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے۔ وینوگوپال نے باضابطہ طور پر فہرست جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے۔

Congress Minority Section
Congress Minority Section
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2023, 5:25 PM IST

نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے عدنان اشرف کو قومی جنرل سکریٹری کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے اور اس سلسلہ میں کانگریس پارٹی کے تنظیمی سکریٹری اور رکن پارلیمان کے سی وینوگوپال نے باضابطہ طور پر فہرست جاری کردی ہے۔ عدنان اشرف اس وقت قومی سطح پر کانگریس پارٹی کے اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے میڈیا ہیڈ کے عہدے پر کام کر رہے ہیں اور ٹی وی چینلز، ڈبیٹ اور میڈیا کے سامنے پارٹی کی بھرپور حمایت کرتے نظر آتے ہیں اور وقتاً فوقتاً پارٹی کے زیر اہتمام ہر مظاہرے دھرنے میں شریک ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عدنان اشرف ہر جگہ کانگریس کے نوجوان راجیہ سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی کے ساتھ چلتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Azam Khan's politics 'اعظم خان کی سیاست ہمیشہ کانگریس پارٹی کے خلاف رہی ہے'

عدنان اشرف نے این ایس یو آئی، یوتھ کانگریس میں رہتے ہوئے اتراکھنڈ کے انچارج کے طور پر الموڑا منڈل میں راہل گاندھی کے پائلٹ پروجیکٹ اور تنظیم کے انتخابوں میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ عدنان اشرف کو اسی سال کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے الیکشن انچارج بنا کر شمالی کنڑ ضلع بھیجا تھا اور وہاں عدنان نے بہترین حکمت عملی بنا کر بھٹکل اسمبلی کے ناراض اقلیت ووٹرز کو کانگریس پارٹی کے حق میں اکٹھا کرتے ہوئے بی جے پی کے موجودہ ایم ایل اے کو ہرا کر کانگریس امیدوار کو فتحیاب کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس سے پہلے وہ راجستھان، اڈیشہ، بہار، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ جیسی ریاستوں میں بھی کام کر چکے ہیں اور حکومت ہند کی نوجوانوں اور کھیلوں کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کانگریس نے عدنان اشرف کو میڈیا کوآرڈینیٹر کے اہم عہدے پر فائز کیا تھا۔ عدنان اشرف نے اپنی تقرری پر سب سے پہلے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، عمران پرتاپ گڑھی، راہل گاندھی اور کے سی وینوگوپال کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.