دہلی یونیورسٹی میں پہلی کٹ آف کی بنیاد پر پہلے روز 19086 طلباء نے داخلے کے لیے درخواست دی ہے۔ تو وہیں 1628 طلباء کا دارخواست منظور کیا گیا۔ اس کے علاوہ پہلے روز 920 طلباء نے دیر شام تک فیس جمع کی ہے۔
وہیں ذرائع کے مطابق دہلی یونیورسٹی سے متعلق رامانوجن کالج میں پہلے دن 450 سے زائد طلباء نے درخواست دی، جس میں تقریباً 200 طلباء کے فارم منظور کیے گئے۔
تیغ بہادر سنگھ خالصہ کالج میں کامرس اور فجکس کے لیے سب سے زائد درخواست موصول ہوئیں جس میں تقریباً 200 درخواست منظور کیے گئے ہیں۔
وہیں اربندو کالج مارننگ شفٹ میں 850 سے زائد درخواست آئے جس میں 250 فارم منظور کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آریہ بھٹ کالج میں 80 اور راجدھانی کالج میں 75 فارم منظور کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی ہائی کورٹ میں 2 جی کیس پر سماعت آج
وہیں ذرائع کے مطابق مرانڈہ ہاؤس کالج میں پولیٹیکل سائنس آنرس کی 99 فیصد کٹ آف پر اب تک 87 طلباء نے درخواست دیا ہے جو کہ طے سیٹ کے مطابق زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ انگلش آنرس کے لیے 51 درخواست آئے ہیں۔ تو وہیں اس کورس کے لیے کٹ آف 99 فیصد مارکس مقرر کیا گیا۔
وہیں موصولہ اطلاع کے مطابق شری رام کالج میں تقریباً 60 فیصدی سیٹ بھر چکی ہے۔
واضح رہے کہ دہلی یونیورسٹی میں کٹ آف کی بنیاد پر طلباء 14 اکتوبر شام 5 بجے تک داخلہ لے سکتا ہے۔ تو وہیں طلباء 16 اکتوبر رات 11:59 تک فیس جمع کر سکتے ہیں۔