دہلی کے نوئیڈا میں ضلع گوتم نگر و دیگر علاقوں میں بڑھتی ہوئی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ضلعی زرعی افسر تنوی شرما کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔
اس بیان میں تنوی شرما نے کہا ہے کہ 'کوئی بھی کسان اگر پرالی جلاتا ہوا پکڑا گیا، یا جو کوئی بھی فضائی آلودگی کا باعث بنا اس کے خلاف صخت سے صخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی'۔
انھوں نے مزید کہا کہ 'عام لوگوں کو بھی اس سلسلے میں وسیع پیمانے پر آگاہ کیا جارہا ہے۔ ضلع کے کسانوں اور دیہاتیوں کو اپنے کھیتوں میں پرالی کو نہیں جلانا چاہئے'۔
اپنے بیان میں انھوں نے دیہی عوام کو پرالی کے جلانے سے ہونے والے نقصان اور فضائی آلودگی میں ہونے والے اضافے سے آگاہ کیا اور یہ بھی اشارہ دیا کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
دیپاولی کے تہوار کے بعد سے ہی دارلحکومت دہلی و دیگر جگہوں پر فضائی آلودگی چھا گئی تھی، فضا میں پھیلی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ دہلی حکومت کی طرف سے کافی اقدام اٹھائے جا رہے ہیں، لیکن سب ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔
وہیں سپرم کورٹ کی طرف سے دہلی حکومت کو کہا گیا ہے کہ آڈ ایون اسکیم کے لاگو کرنے سے فضائی آلودگی کا خاتمہ نہیں ہو رہا ہے، اس لیے آلودگی ختم کرنے کے لیے کچھ اور طریقے سوچے جائیں۔