ETV Bharat / state

Haj 2023 دہلی کے عازمین حج کیلئے اضافی سہولیات کا بندوبست

ملک بھر سے اس ماہ عازمین حج کی روانگی ہوں گے جس کے پیش نظر سنٹرل حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ Haj 2023

Haj 2023
Haj 2023
author img

By

Published : May 13, 2023, 1:21 PM IST

دہلی: حج بیت اللہ 2023 کے لیے دہلی سے حج پروازوں کا سلسلہ آئندہ 21 مئی سے شروع ہونے والا ہے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے رام لیلا میدان میں حج کیمپ لگانے کا کام بھی تیزی سے شروع کیا جا چکا ہے۔ ایسے میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی امسال حجاج کرام کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرانے کے لیے مختلف سطحوں پر روز بروز کوشاں ہیں۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کے مطابق حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں نے آج اندرا گاندھی ایئر پورٹ کی ایجنسی ڈائل اور دیگر محکموں کے حکام کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کی اور ٹرمنل 3 پر عازمین حج کے لیے علیٰحدہ اور خصوصی امیگریشن کاؤنٹر اور بورڈنگ گیٹ تک کاریڈور مہیا کرانے کو یقینی بنایا۔ اس کے علاوہ چونکہ اس سال تمام عازمین کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے حج کیمپ رام لیلا میدان سے ہی ایئر پورٹ کی بسوں سے ٹرمنل تک لے جایا جائے گا، اس لیے چیئر پرسن کوثر جہاں نے ڈائل کی جانب سے عازمین حج کو ہلکے ناشتے اور پانی کی بوٹلوں کی فراہمی کے لیے بھی منظوری حاصل کی۔

واضح رہے کہ عازمین کو یہ سہولت پہلی بار دی جائے گی۔ یہ سہولت ایئر لائن کی جانب سے فراہم کیے جانے والے ناشتے اور کھانے کے علاوہ ہے۔ اس کے علاوہ آج چیئر پرسن کوثر جہاں نے سینٹرل ضلع کے ڈی سی پی سے بھی ایک خصوصی ملاقات کرکے رام لیلا میدان اور حج منزل پر بہتر سکیورٹی انتظامات فراہم کیے جانے کو یقینی بنایا۔

مزید پڑھیں: عازمین حج کے لیے رام لیلا میدان میں کیمپ منعقد کیا جائے گا: کوثر جہاں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.