ETV Bharat / state

اداکار سنیل شیٹی ایزی اسپٹ مہم کے برانڈ ایمبیسڈر منتخب - ای ٹی وی بھارت اردو

بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کو ایزی اسپٹ (Ezy spit) نامی ایک مہم کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔ اس اسٹارٹ اپ کا مقصد عوامی مقامات پر تھوکنے کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو روکنا ہے۔

اداکار سنیل شیٹی ایزی اسپٹ مہم کے برانڈ ایمبیسڈر منتخب

author img

By

Published : Oct 4, 2021, 5:30 PM IST

ملک کے دارالحکومت دہلی میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر ایزی اسپٹ (Ezy spit) نامی ایک مہم شروع کی گئی ہے، اس مہم کا مقصد صاف ستھرے بھارت کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا ہے۔ بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کو مہم کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا۔

ایزی اسپٹ مہم

اس موقع پر سنیل شیٹی نے بتایا کہ اس اسٹارٹ اپ کا مقصد عوامی مقامات پر تھوکنے کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو روکنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 24 خواتین کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔ یہ ایک انقلابی پروڈکٹ ہے، جو جراثیم کے پھیلانے کے خوف کے بغیر آپ کو کہیں بھی تھوکنے کی آزادی دیتی ہے۔

سنیل شیٹی نے بتایا کہ اس مہم کے ذریعے لوگوں میں بیداری لائی جائے گی۔ بیکٹیریا لوگوں کے یہاں اور وہاں تھوکنے سے پھیلتا ہے، جس کی وجہ سے بیماری پھیلنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ حکومت مسلسل لوگوں کو آگاہ کر رہی ہے، لیکن لوگوں کے لیے خود سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ صاف ستھرا بھارت کے لیے ایزی اسپٹ نامی مہم ملک بھر میں شروع کی گئی ہے لیکن اس کی شروعات قومی دارالحکومت دہلی سے ہوئی ہے اور اب سنیل شیٹی کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے سے اس مہم میں مزید تقویت مل سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: سلمان خورشید اور پرمود تیواری کو لکھیم پور کھیری جانے سے روکا

واضح رہے کہ یہ مہم انسانی تھوک کے فضلے سے پودے اگانے کے خیال سے بنائی گئی ہے۔ 5 روپئے کا ایک پاؤچ کئی بار تھوکنے کے لیے مفید ہوگا۔ پھر جہاں آپ اسے پھینکیں گے وہاں پودا اگ جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.