ETV Bharat / state

'علاج کے بغیر مریض کو واپس بھیجنے پر ہسپتال کے خلاف سخت کارروائی ہوگی'

author img

By

Published : Apr 18, 2020, 2:42 PM IST

مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے بتایا کہ انہیں فون، سوشل میڈیا، ٹویٹر اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ کووڈ 19 کے علاوہ دیگر شدید بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو بغیر علاج کے ہی واپس کردیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا، مریضوں کو واپس بھینے والے ہسپتالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن
ڈاکٹر ہرش وردھن

کووڈ ۔19 کے علاوہ سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے علاج کے بغیر واپس کرنے کی متعدد شکایات موصول ہونے پر، مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے جمعہ کے روز کہا کہ اگر ایسے کسی بھی مریض کو بغیر علاج کے واپس کردیا جاتا ہے تو ہسپتال سمیت میڈیکل عملہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انِل بیجل، وزیر صحت ستیندر جین، مرکزی اسپتالوں، دہلی کے سرکاری اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ایم سی ڈی کے سٹی کمشنروں کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ میٹنگ میں یہ بات کہی ہے۔

ہرشوردھن نے بتایا کہ انہیں فون، سوشل میڈیا، ٹویٹر اور پرنٹ میڈیا کے توسط سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ کووڈ 19 کے علاوہ شدید بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو بغیر علاج کے واپس کردیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان مریضوں میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کو ڈائیلاسز، خون چرھانے کی ضرورت ہے یا وہ لوگ جن کو سانس اور دل کی بیماری ہے۔

وزیر نے کہا، 'ہمیں ان سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے بارے میں سوچنا ہوگا جنہیں ہنگامی حالت میں اسپتال آنے کے بعد علاج سے انکار کردیا گیا ہے۔'

انہیں ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال بھیجا جارہا ہے، ایسی صورت میں ان کا فوری علاج نہیں ہو رہا ہے اور وہ دم توڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سب کے لئے امتحان کا وقت ہے ، وہ لوگ جو بیمار ہیں اور جنھیں علاج کی ضرورت ہے، ان حالات میں بڑی مشکل سے اسپتال پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، ہمیں انھیں اس طرح واپس نہیں بھیجنا چاہئے کیونکہ ڈائیلاسز اور خون کی منتقلی جیسے علاج کا انتظار نہیں کرسکتے ہیں۔

وہیں مرکزی وزیر صحت نے کہا، اگر کسی سنگین بیمار مریض کو بغیر کسی علاج کے ہسپتال سے واپس بھیج دیا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.