ETV Bharat / state

گلزار دہلوی کے انتقال پر اکادمی کا اظہارِ تعزیت

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 4:58 PM IST

گلزار دہلوی کا 94 سال کی عمر میں ان کی رہائش گاہ نوئیڈا میں انتقال ہوگیا۔ مجاہد آزادی اور گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار، قادر الکلام شاعر اور بے مثال مقرر گلزار دہلوی گزشتہ ساٹھ ستر برس سے اردو زبان و ادب کی خدمت کررہے تھے۔

وہ ہماری مشترکہ تہذیب کی علامت اور ہر محفل کی جان تھے۔ ان کے انتقال پر اردو اکادمی، دہلی کے وائس چیئرمین پروفیسر شہپر رسول نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پنڈت آنند موہن زتشی نظامی گلزار دہلوی کا اس دنیا سے رخصت ہو جانا بہت افسوسناک ہے۔

ان کے چلے جانے سے اردو تہذیب کا غیر معمولی نقصان ہوا ہے۔ بھارت میں ان جیسا دوسرا آدمی نہیں ہے۔

اردو ان کا اوڑھنا بچھونا تھے۔ اردو کی اہمیت اور بحیثیت زبان اس کے حقوق کے لیے وہ ایک مدت تک لڑتے رہے۔ کیسی کیسی نظمیں اس تعلق سے گلزار صاحب نے کہیں اور کیا کیا تقریریں کیں، واقعی وہ انہیں کا حصہ تھا۔

آہ! ایک روشن چراغ تھا نہ رہا۔ اوپر والا ان کی آتما کو شانتی دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.