صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 4987 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسی مدت میں 120 افراد کی موت ہوئی ہے۔
ملک بھر میں اب تک کل 90،927 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2872 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 34،109 لوگ اس انفیکشن سے مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے. مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1606 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 30،706 ہو گئی ہے اور کل 1135 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 7088 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ریاست گجرات دوسرے نمبر پر ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد پانچ عدد میں آ گئی۔
گجرات میں اب تک 10،988 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 625 اموات ہوئی ہیں جبکہ 4308 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔
کورونا وائرس انفیکشن کے کیسز میں پانچ عدد کی فہرست میں تمل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں کل متاثرین کی تعداد 10،585 ہو گئی ہے اور اس وبا سے 74 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ 3538 لوگ اس بیماری سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی کی بھی پوزیشن اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ دہلی میں اب تک 9333 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں چھ مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 129 تک پہنچ گئی ہے اور 3926 لوگوں کو علاج کے بعد ہسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
راجستھان میں بھی کورونا وائرس پوری طرح پھیل چکا ہے. یہاں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 4960 جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 126 ہو چکی ہے اور 2839 لوگ مکمل طورپر ٹھیک ہوئے ہیں۔
ملک کی سب سے بڑے ریاست اترپردیش میں اب تک 4258 افراد اس وبا کی زد میں آئے ہیں اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 104 ہو گئی ہے جبکہ 2441 لوگ اب تک اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔
مغربی بنگال میں 2576 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 232 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 872 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔
تلنگانہ میں اب تک کورونا وائرس سے 1509 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں جہاں کورونا وائرس سے 34 افراد کی جان گئی ہے۔ وہیں 971 لوگ اب تک ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں 2355 اور کرناٹک میں 1092 لوگ متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 49 اور 36 ہو گئی ہے۔
وہیں مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1121 ہو گئی ہے اور 12 اموات ہوئی ہے۔
پنجاب میں 32، ہریانہ میں 13، بہار میں سات، کیرالہ میں چار، جھارکھنڈ، چنڈی گڑھ، اڑیسہ اور ہماچل پردیش میں تین تین، آسام میں دو اور میگھالیہ، پڈو چیری اور اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔