بالاکوٹ فضائی حملے کے بعد پاکستانی طیاروں نے راجوری علاقے میں بھارتی فوجیوں کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ وردھمان اپنے طیارے سے پیراشوٹ کے ذریعہ نیچے اترے جہاں پاکستانی فوج نے 27 فروری کو انہیں حراست میں لے لیا تھا ۔
افسر کا کہنا ہے ابھیندن کو حراست میں لینے کے بعد ٹارچرکیا گیا اور پاکستانی فوج کے افسران ان کے ساتھ سختی سے پیش آئے۔
انہوں نے کہا کہ ونگ کمانڈر کو جیسا کہا گیا انہوں نے وہی کیا ۔
انہوں نے کہا،"پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) نے ان سے پوچھ گچھ کی ، لیکن وہ زیادہ دیر تک پاکستانی فوج کی حراست میں تھے" ۔
افسر نے مزید کہا کہ حراست کے ابتدائی گھنٹوں میں انہیں کوئی علاج نہیں فراہم کیا گیا۔