ETV Bharat / state

'آروگیہ سیتو محفوظ ایپ ہے'

کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے بنائے گئے 11اعلیٰ اتھارٹی یافتہ گروپس میں سے گروپ 09 کے صدر اجے ساہنی نے واضح کیا ہے کہ آروگیہ سیتو بہت ہی محفوظ ایپ ہے اور اس میں صارفین کی پرائیویسی کا بہت زیادہ خیال رکھا گیا ہے۔

author img

By

Published : May 12, 2020, 1:16 PM IST

'آروگیہ سیتو محفوظ ایپ ہے'
'آروگیہ سیتو محفوظ ایپ ہے'

یہ گروپ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈاٹا مینیجمینٹ اور ٹیکنالوجی سے متعلق اعداد و شمار کے لیے بنایا گیا تھا۔

مسٹر ساہنی نے پیرکے روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس ایپ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس میں صارفین کی تمام معلومات محفوظ رہتی ہین اور شروع میں اس ایپ کو پانچ کروڑ سے زائد افراد نے کافی تیزی سے ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال اس کا استعمال 9.8 کروڑ افراد کر رہے ہیں اور جلد ہی یہ 10 کروڑ کے اعداد و شمار تجاوز کر جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس ایپ میں بلوٹوتھ اور جی پی ایس کی مدد سے افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آپ کے آس پاس کوئی کووِڈ۔19 مشتہ یا کنفرم مریض ہے۔

مسٹر ساہنی نے بتایا کہ یہ ایپ اس طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ کورونا مریض سے متعلق کوئی بھی ڈاٹا اس میں 60 دنوں تک کے لیے اسٹور کیا جاتا ہے اور اس کے بعد اسے ڈلیٹ کر دیا جائے گا۔ یہ صد فیصد محفوظ ہے اور اس میں ڈاٹا کے تئیں پوری طرح رازداری برتی جا رہی ہے ۔ یہ کسی بھی علاقے کو ہاٹسپاٹ بننے سے روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک ملک میں 9.8 کروڑ اسمارٹ فون یوزر آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں اور یہ کل سے جیو فیچر اسمارٹ فون پر بھی اِن بِلڈ دستیاب ہوگا۔

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مریضوں کی موبائل ایکٹیوِٹیز (چلنے پھرنے کا عمل) کا پتہ لگانے کے لیے یہ بے حد کارآمد ایپ ثابت ہو رہا ہے۔ اگر اس ایپ کا استعمال کسی ہاٹسپاٹ یا کنٹینمینٹ زون میں جاتا ہے تو یہ اسے مطلع کردیتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.