ETV Bharat / state

UP Municipal Elections عآپ اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی - سنجے سنگھ کا یوپی میونسپل انتخابات پر بیان

عام آدمی پارٹی اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔ عآپ اتر پردیش کے بلدیاتی انتخابات میں 'ہاؤس ٹیکس ہاف اور واٹر ٹیکس معاف' کے نعرے کے ساتھ انتخابات لڑے گی۔ AAm Aadmi Party in UP Municipal Elections

عآپ اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 10:08 AM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے جمعہ کو کہا کہ وہ اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات 'ہاؤس ٹیکس ہاف، واٹر ٹیکس معاف' کے نعرے کے ساتھ لڑے گی۔ اے اے پی لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی پارٹی اتر پردیش کے 17 میونسپل کارپوریشنوں اور 763 میونسپلٹیوں میں پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات کی تیاریوں کے لیے 763 بلدیات کے لیے پارٹی کے انچارج افسران کا تقرر کیا گیا ہے۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی وارڈ کے ساتھ ساتھ میئر اور صدر کی سطح پر امیدواروں کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اب تک 270 امیدواروں کے ناموں کو تقریباً فائنل کر لیا گیا ہے۔

سنجے سنگھ نے کہا کہ جلد ہی اتر پردیش میں میونسپل انتخابات کا اعلان کیا جائے گا اور اے اے میونسپل کارپوریشنوں / میونسپلٹی میں مضبوطی سے الیکشن لڑے گی۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں وارڈ، میئر اور چیئرمین کے عہدوں کے لیے امیدواروں کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ریاست کی "عآپ" تنظیم نے وارڈ کی سطح پر اور چیئرمین کے انتخاب کے لیے اب تک تقریباً 270 امیدواروں کے نام تجویز کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب جب بھی ریاست میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوگا، پارٹی ایوان کے انتخابات میں ’’ہاؤس ٹیکس ہاف اور واٹر ٹیکس معاف‘‘ کے نعروں کے ساتھ لڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Jalandhar Lok Sabha bypoll عام آدمی پارٹی نے جالندھر لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار کا اعلان کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.