پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ ایک تقریب میں اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشور میں عام آدمی کا خیال رکھا گیا ہے۔
انتخابی منشور میں دہلی کے عوام سے کل 38 وعدے کئے گئے ہیں جبکہ ان میں سے 10 وعدوں کو گیارینٹی کے زمرہ میں رکھا گیا ہے۔
وعدوں کی فہرست میں راشن کی ڈور اسٹیپ ڈیلیوری، دس لاکھ بزرگوں کو مذہبی مقامات کی زیارت، بچوں کے نصاب میں حب الوطنی سے متعلق مواد، نوجوانوں کو انگریزی زبان سے روشناس کرانے کے لیے مختلف کورسز، سیلینگ کے ڈر کو دور کرنا، دہلی کے کچھ بازاروں کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت، معاشیات میں خواتیں کی حصہ داری میں اضافہ، بھوجپوری زبان کو بھارتی آئین کی آٹھویں فہرست میں شامل کرانا، 1984 سکھ مخالف فسادات کے مظلوموں کو انصاف دلانا وغیرہ شامل ہیں۔
عام آدمی پارٹی منشور کے سرورق پر تمہید لکھی گئی ہے جسے سارے منشور کا جز کہا گیا ہے۔
پارٹی آفس پر منعقدہ تقریب میں اروند کیجریوال، منیش سسودیا، گوپال رائے، سنجے سنگھ اور دیگر موجود تھے۔