ETV Bharat / state

Parliament Monsoon Session 2023 عآپ رکن پارلیمان سنجے سنگھ پورے مانسون اجلاس کیلئے معطل - سنجے سنگھ راجیہ سبھا سے معطل

منی پور معاملے پر ایوان میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران راجیہ سبھا کے چیئرمین نے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ کو پورے مانسون اجلاس کے لیے معطل کر دیا۔ Rajya Sabha Chairman Suspend AAP MP Sanjay Singh

رکن پارلیمان سنجے سنگھ پورے مانسون اجلاس کے لیے معطل

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 1:32 PM IST

نئی دہلی: منی پور معاملے پر ایوان میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ کو پورے مانسون اجلاس کے لیے معطل کر دیا۔ دراصل ایوان کی کارروائی کے دوران سنجے سنگھ چیئرمین کی کرسی کے سامنے پہنچ گئے اور اونچی آواز میں بولنا شروع کر دیا جس کے بعد پیوش گوئل نے کہا کہ سنجے سنگھ کی اس طرح کی حرکت ٹھیک نہیں ہے۔ یہ ایوان کے قوانین کے خلاف ہے۔ دراصل، چیئرمین دھنکھڑ مسلسل سنجے سنگھ کو اپنی جگہ جانے کے لیے کہہ رہے تھے۔ اس کے بعد چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے ایوان کے لیڈر پیوش گوئل کی طرف دیکھا۔ اس کے بعد پیوش گوئل نے کہا کہ 'میں چیئرمین سے سنجے سنگھ کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔

  • Opposition MPs are meeting with Rajya Sabha Chairman over the suspension of AAP MP Sanjay Singh for the current Monsoon session https://t.co/nrDSgN6YOj

    — ANI (@ANI) July 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: Parliament Monsoon Session 2023 ہنگامے کے بعد دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر بارہ بجے تک ملتوی

گوئل نے کہا کہ حکومت سنجے سنگھ کی معطلی کی تجویز ایوان میں لاتی ہے کہ انہیں پورے مانسون اجلاس کے لیے معطل کر دیا جائے۔ اس کے بعد چیئرمین نے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو پورے مانسون اجلاس کے لیے راجیہ سبھا سے معطل کر دیا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منی پور کے معاملے پر اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے نعرے لگائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم مودی کو منی پور کے معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بیان دینا چاہیے۔ ساتھ ہی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں بحث کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ اپوزیشن مسلسل دو ماہ سے منی پور میں جاری تشدد پر پی ایم مودی سے بیان کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اپوزیشن اس معاملے پر ایوان میں بحث کا مطالبہ کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے دونوں ایوان لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.