ETV Bharat / state

پرکاش جروال نے عدالت میں ضمانت کی عرضی دائر کی

عام آدمی پارٹی کے دہلی کے دیولی سے رکن اسمبلی پرکاش جروال نے دہلی کے راؤز ایونیو عدالت میں ضمانت کی عرضی داخل کر دی ہے۔ پرکاش جروال کو کچھ عرصہ قبل دہلی پولیس نے ڈاکٹر کی خودکشی سے متعلق ایک کیس میں گرفتار کیا تھا۔

author img

By

Published : May 26, 2020, 9:41 PM IST

accused prakash jarwal filed bail plea in rouse avenue court
پرکاش جروال نے عدالت میں ضمانت کی عرضی دائر کی

دارالحکومت دہلی میں ڈاکٹر کی خودکشی کے معاملے میں جیل میں بند عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی پرکاش جروال نے دہلی کے راؤز ایونیو عدالت میں ضمانت کی عرضی دائر کر دی ہے۔ 17 مئی کو راؤز ایونیو عدالت نے پرکاش جروال اور ان کے ساتھی کپل ناگر کو 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

گذشتہ 14 مئی کو عدالت نے پرکاش جروال اور کپل ناگر کو 17 مئی تک پولیس تحویل میں بھیج دیا تھا۔ 10 مئی کو عدالت نے پرکاش جروال اور ناگر کو 14 مئی تک پولیس تحویل میں بھیج دیا۔ گذشتہ 8 مئی کو عدالت نے پرکاش جروال اور کپل نگر کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔ بتا دیں کہ جروال کو 9 مئی کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

18 اپریل کو ڈاکٹر راجندر سنگھ نے خودکشی کرلی تھی۔ ڈاکٹر نے اپنے گھر میں پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی۔ پولیس نے ڈاکٹر کے پاس دو صفحوں کا خودکش نوٹ برآمد کیا تھا۔ خودکش نوٹ میں پرکاش جروال اور کپل ناگر کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔ پولیس نے ایک ڈائری بھی برآمد کرلی ہے۔ ڈائری میں پرکاش جروال پر رقم کا مطالبہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.