دارالحکومت دہلی میں عام آدمی پارٹی کی کالکاجی سے رکن اسمبلی آتشی AAP MLA Atishi نے آج ایک بار پھر بی جے پی کے زیر اقتدار میونسپل کارپوریشن میں AAP MLA Atishi Slams BJP Led MCD بدعنوانی کا الزام لگایا اور کہا کہ آئندہ سال اپریل میں ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات سے قبل بی جے پی اپنی ہار کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کے لیڈران ایم سی ڈی کی زمین کو فروخت BJP-led MCD selling School Land کررہی ہیں۔
آتشی نے عامی آدمی پارٹی کے ہیڈ کوارٹرپر پریس کانفرنس کے دوران لسٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ ایم سی ڈی نے تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے اب ایم سی ڈی اسکولوں کی زمین تک فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف کیجریوال حکومت نئے اسکول بنا رہی ہے، 2 لاکھ بچے پرائیویٹ اسکول چھوڑ کر سرکاری اسکولوں میں داخلہ لے رہے ہیں۔ بزنس بلاسٹر پروگرام کے تحت طلباء کاروباری بن رہے ہیں، وہیں ایم سی ڈی کے پرائمری اسکولوں کی حالت یہ ہے کہ ان کے پانچویں تک پڑھے ہوئے طلبا صحیح سے اپنی کتابیں تک نہیں پڑھ پاتے ہیں۔ تعلیم کے نام پر پرائمری اسکول کی حالت صفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پرائمری سطح پر دہلی میں تعلیم کے معیار گرانے کے بعد اب بچی کچی اسکولوں کی زمین کو بھی فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی شالیمار باغ میں ایم سی ڈی کے پرائمری اسکول کو صرف 126 کروڑ میں فروخت کررہی ہے۔ جبکہ پرائیویٹ پارکنگ کے لیے بیچی جانے والی اس اسکول کی اراضی کا کمرشیل ریٹ 500 کروڑ روپے ہے۔
مزید پڑھیں: Delhi Municipal Corporation Polls: بی جے پی مذہبی مقامات کی خالی جگہ پرپارکنگ فیس لگارہی ہے: آتشی
رکن اسمبلی آتشی نے کہا کہ ایم سی ڈی سرکاری زمینوں کو فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ اسکولوں کی بھی زمین فروخت کررہی ہے وہ بھی سرکل ریٹ سے کافی کم قیمتوں میں فروخت کررہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ابھی چار مہینے بچے ہیں۔ اس دوران بی جے پی والے چاہ رہے ہیں کہ جو بھی سرکار کی زمینیں بچی ہیں، ان کو فروخت کردیا جائے۔
واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی مسلسل بی جے پی قابض میونسپل کارپوریشن کی کارگزاریاں عوام کے سامنے پیش کررہی ہیں اور بی جے پی پر بار بار بدعنوانی کا لزام لگارہی ہے۔