نئی دہلی: دہلی کے اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو دہلی کی ساکیت کورٹ سے ضمانت مل گئی۔ جمعرات کو کالندی کنج تھانہ علاقے میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران احتجاج کرنے پر پولیس نے اسے گرفتار کر کے تہاڑ جیل بھیج دیا۔ انہیں جیل بھیجے جانے کے بعد اوکھلا کے عوام نے جمعہ کو اپنی دکان بند کر کے انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا AAP MLA Amanatullah Khan granted bail۔
پولیس نے تجاوزات ہٹانے کے دوران ان سے انہدامی مہم میں دخل نہ دینے کی بات کہی تھی لیکن وہ اور ان کے حامیوں نے پولیس کی بات ماننے سے انکار کر دیا، جس کے بعد پولیس نے رکن اسمبلی کو ان کے حامیوں سمیت گرفتار کر کے تہاڑ جیل بھیج دیا۔
مزید پڑھیں:
- Protest Against Arrest of Amanatullah Khan: امانت اللہ خاں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجاً دکانیں بند
- Anti Encroachment Drive: بی جے پی بلڈوزر کے ذریعہ دہلی کو تباہ کرنا چاہتی ہے، سوربھ بھردواج
پولیس نے امانت اللہ خان اور ان کے حامیوں کے خلاف سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے سمیت مختلف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے میں رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو ساکیت کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ جیل سے نکلنے کے بعد حامیوں نے ان کا استقبال کیا۔