دہلی: عاپ کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے کہا کہ جو کچھ اے سی بی نے تفتیبش کے دوران حاصل کیا ہے ۔اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے. انہوں نے 24 لاکھ اور پسٹل سے متعلق بھی واضح طور پر کہا کہ میں اتنا جانتا ہوں کہ میرے گھر سے کچھ بھی برآمد نہیں کیا گیا باقی میں کسی اور کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا.AAP MLA Amanat Ullah Khan Reaction On Illegal Recruitment TO WAQF Board
دہلی وقف بورڈ میں بدعنوانی کے معاملے میں عام آدمی پارٹی سے اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو گذشتہ روز اینٹی کرپشن بیورو نے تفتیش کے لئے بلایا تھا جب وہ تفتیش کے لئے سول لائن میں واقع وکاس بھون پہنچے تب کے پیچھے اوکھلا میں واقع ان کے گھر اور دیگر 5 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی۔
اس دوران پولیس نے دو گھروں سے 24 لاکھ روپے نقد اور دو پستول برامد کی تھی،اس کے بعد امانت اللہ خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا. اینٹی کرپشن بیورونے امانت اللہ خان سے دوپہر 3 بجے سے رات 11 بجے تک تفتیش کی.
یہ بھی پڑھیں:AAP MLA Amanatullah Khan اینٹی کرپشن بیورو امانت اللہ خان کو آج روز ایونیو کورٹ میں پیش کرے گا
واضح رہے کہ دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کے خلاف جنوری 2020 میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں غیر قانونی طریقے سے تقرری کرنے اور دہلی وقف بورڈ کے خزانے میں گڑبڑی کرنے جیسے الزامات ان پر لگائے گئے تھے. اسی معاملے میں اے سی بی تفتیش کر رہی تھی.amanat ullah khan in rouse avenue court