ETV Bharat / state

جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن پر قابض بی جے پی بدعنوانی میں ملوث: سوربھ بھاردواج - عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سوربھ بھاردواج نے پریس کانفرنس میں جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن(ایس ڈی ایم سی) میں بی جے پی حکومت کے خلاف بدعنوانی کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔

سوربھ بھاردواج
سوربھ بھاردواج
author img

By

Published : Jun 10, 2021, 4:59 AM IST

سوربھ بھاردواج نے کہا کہ 'بی جے پی کے ذریعہ جس کونسلر کو جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن میں ہاؤس لیڈر اور میئر کی ذمہ داری دی گئی ہے، وہ دونوں کونسلر مکمل طور پر بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ اپنے اقتدار کے آخری سال میں بی جے پی عوام سے زیادہ سے زیادہ پیسے لوٹنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایم سی ڈی لیڈر اِندرجیت سہروت مہیپال پور سے پہلی بار کونسلر منتخب ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن کو دیئے گئے حلف نامے کے مطابق ان کے پاس ایک کروڑ 24 لاکھ کے منقولہ اثاثے تھے جو بڑھ کر 2 کروڑ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے دو برسوں میں کروڑوں کی جائیداد حاصل کرلی ہے اسی طرح مکیش سوریان جنہیں میئر بنایا گیا تھا انہوں نے متعدد بار سرکاری اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور مار پیٹ کی۔

سوربھ بھاردواج نے عام آدمی پارٹی کے قومی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ڈی ایم سی میں بی جے پی حکومت کے خلاف بہت سارے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اپنے دور اقتدار کے آخری سال میں بدعنوان کونسلروں کو ایک بڑی ذمہ داری دے دی ہے تاکہ دہلی کے عوام کو زیادہ سے زیادہ لوٹا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.