پارٹی کے نیشنل کنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر منعقدہ عام آدمی پارٹی کی میٹنگ کی سب سے بڑی یونٹ پالیٹیکل افیئرز کمیٹی کی میٹنگ میں عام آدمی پارٹی نے اہم فیصلے لیے۔ جس کے تحت پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو دہلی کا انچارج منتخب کیا گیا۔
اروند کیجریوال کے سب سے قریبی رہنماؤں میں سے ایک سنجے سنگھ عام آدمی پارٹی کے دہلی کے انتخابات کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ وہیں لوک سبھا انتخابات میں چاندنی چوک سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار رہے پنکج گپتا کو کیجریوال نے اسمبلی انتخابات میں تشہیر کا خاکہ طئے کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔