ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ چنی نے ریاست کا 50 فیصد حصہ مودی کے حوالے کردیا:عآپ - وفاقی ڈھانچے پر حملہ

عام آدمی پارٹی کے شریک انچارج راگھو چڈھا نے جمعہ کو پنجاب میں بی ایس ایف کا دائرہ کار بڑھانے پر پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ چنی نے ریاست کا 50 فیصد حصہ مودی کے حوالے کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ چنی نے ریاست کا 50 فیصد حصہ مودی کے حوالے کردیا:عآپ

author img

By

Published : Oct 15, 2021, 11:00 PM IST

دہلی: عام آدمی پارٹی کے شریک انچارج راگھو چڈھا نے جمعہ کو پنجاب میں بی ایس ایف کا دائرہ کار بڑھانے پر پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ چنی نے ریاست کا 50 فیصد حصہ مودی کے حوالے کردیا ہے۔ انہوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور آدھے پنجاب کی چابیاں حوالے کر دیں۔

وزیراعلیٰ چنی نے ریاست کا 50 فیصد حصہ مودی کے حوالے کردیا:عآپ

راگھو چڈھا نے وفاقی ڈھانچے پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چننی نے وفاقی ڈھانچے کو مودی کے قدموں میں ڈال دیا ہے۔ چنی یکم اکتوبر کو وزیر اعظم سے اور 4 اکتوبر کو وہ گورنر سے ملے تھے اور پھر 5 اکتوبر کو وہ وزیر داخلہ سے ملے۔

انہوں نے کہا کہ 14 اکتوبر کو مودی حکومت نے فیصلہ کیا کہ بی ایس ایف کے سرحد کا دائرہ 50 کلومیٹر تک بڑھایا جائےگا۔ اعداد و شمار سے سمجھ لیں کہ پنجاب کی پوری زمین 50 ہزار 362 مربع کلومیٹر ہے اور اب 27 ہزار 600 کلومیٹر بی ایس ایف کے تحت ہے۔ یہاں پنجاب پولیس یا پنجاب حکومت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ چنی صاحب نے ہتھیار ڈال دیے اور چھ اضلاع کو مکمل طور پر مودی حکومت کے حوالے کر دیئے۔

راگھو چڈھا نے کہا کہ اسے اس طرح سمجھا جا سکتا ہے کہ 50 فیصد پنجاب پر صدر راج نافذ کر دیا گیا ہے۔ بی ایس ایف اب وہاں کسی کو بھی گرفتار کر سکتی ہے۔ کہیں بھی چھاپہ مار سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ پرینٹ ایورسٹ وہاں کیا جا سکتا ہے، یعنی کسی کو بھی جرم سے پہلے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی: دعوتی سرگرمیوں کو ملتوی کرنے سے متعلق خبر کی جماعت اسلامی کی تردید

چڈھا کا کہنا ہے کہ جہاں مرکز میں بیٹھی حکومت اسے قومی سلامتی کا مسئلہ کہتی ہے، جبکہ یہ قومی سلامتی کا نہیں بلکہ قومی سیاست کا مسئلہ ہے۔ یہاں میچ فکسنگ کے تحت صدر راج نافذ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب چنی صاحب کو بتانا پڑے گا کہ ان کا مودی کے ساتھ کیا معاملہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.