ETV Bharat / state

دہلی کے رکن اسمبلی میں کورونا کی تصدیق - کورونا وائرس

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی وشیش روی کے کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ ان میں کسی دوسرے شخص سے انفیکشن پھیلا ہے۔ کیونکہ وشیش روی گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل قرول باغ کے مختلف علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کر رہے تھے۔

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور ان کے بھائی کورونا مثبت پائے گئے

author img

By

Published : May 2, 2020, 12:50 PM IST

دہلی کے قرول باغ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی وشیش روی اور ان کے بھائی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ ان دونوں نے بدھ کے روز اپنا ٹیسٹ کرایا تھا۔ ان کی رپورٹ جمعہ کو آئی ہے۔ جس میں دونوں بھائیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ قرول باغ کے رکن اسمبلی وشیش روی اور ان کے بھائی بھلے ہی کورونا مثبت پائے گئے ہوں۔ لیکن ان دونوں میں کورونا سے متعلق کوئی علامت دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر اس نے اپنا ٹیسٹ کرایا تھا۔ جس کے نتیجہ میں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے بعد یہ دونوں اپنے گھر میں خود کو قرنطینہ کر چکے ہیں اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما اصولوں پر عمل کر رہے ہیں۔

رکن اسمبلی وشیش روی کی کورونا مثبت پائے جانے کے بعد قیاس لگایا جا رہا ہے کہ ان میں کسی دوسرے شخص سے انفیکشن پھیلا ہے۔

کیونکہ وشیش روی گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل قرول باغ کے مختلف علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کر رہے ہیں۔

وہیں محکمہ صحت کے عہدیداروں کا خیال ہے کہ وہیں سے کورونا وائرس کا انفیکشن ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.