نئی دہلی: دہلی میں آئندہ سال ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات Delhi Municipal Corporation Elections سے قبل عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر جارحانہ رخ اختیار کرنا شروع کر لیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عام آدمی پارٹی کے رہنما ایم سی ڈی پر قابض بی جے پی کے کارنامے کو ہر روز نئے نئے طریقے سے سامنے لا رہے ہیں۔
اس دوران عام آدمی پارٹی Aam Aadmi Party کے ترجمان اور گریٹر کیلاش کے رکن اسمبلی سوربھ بھارداج نے ایم سی ڈی سے متعلق کاموں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ایک نیا سیریز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس میں لوگوں کو کارپوریشن کے تحت آنے والے کاموں سے واقف کروایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب 2012 میں کارپوریشن میں بی جے پی BJPکی حکومت آئی، اس دوران بی جے پی نے عوام سے دہلی میں 100 پارکنگ بنانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن 10 سال گزرنے کے باوجود 10 پارکنگ بھی نہیں بنا پائی۔
سوربھ بھاردواج Saurabh Bhardwaj نے کہا کہ دہلی میں پارکنگ کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے، پارکنگ کی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنی گاڑیاں ادھر ادھر کھڑی کرتے ہیں، جس سے ٹریفک جام ہوتا ہے۔ ایک رپورٹ کےمطابق انہوں نے کہا کہ ایک شخص اپنی زندگی کے 80 گھنٹے پارکنگ کی تلاش میں گزار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی آبادی تقریباً دو کروڑ ہے جس میں ایک کروڑ 30 لاکھ گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔ یہ بھی کہا کہ اس سب کے پیش نظر اس وقت ایک کروڑ گاڑیوں کی پارکنگ کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:
سوربھ بھاردواج Saurabh Bhardwaj نے یہ بھی بتایا کہ 'سال 2012 کے ایم سی ڈی انتخابات میں بی جے پی نے اپنے منشور میں دہلی میں 100 پارکنگ بنانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن 10 سال گزر جانے کے بعد بھی صرف دو پارکنگ بنائی گئی ہیں۔ وہ بھی ساؤتھ ایم سی ڈی South MCD نے بنایا ہے، جس میں ایک سال کے اندر پارکنگ کا ڈھانچہ گرگیا۔