ETV Bharat / state

بھارت کی جانچ ایجنسیوں کی ایک ٹیم مفروروں کی حوالگی کے سلسلے میں برطانیہ جائے گی

Plan for repatriation of fugitives وجئے مالیا، نیرو مودی کی حوالگی میں تیزی لانے کے لیے بھارت سے سی بی آئی، ای ڈی اور این آئی اے کی ایک ٹیم برطانیہ جائے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ANI

Published : Jan 16, 2024, 10:12 AM IST

Updated : Jan 16, 2024, 1:47 PM IST

دہلی: سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن( سی بی آئی)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) سے متعلقہ افسران کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم جلد ہی برطانیہ جائے گی۔ اس کا مقصد بھارت کے انتہائی مطلوب مفروروں کی حوالگی میں تیزی لائی جا سکے۔ برطانیہ میں پناہ لیے ہوئے مفروروں میں دفاعی ڈیلر سنجے بھنڈاری، ہیروں کے تاجر نیرو مودی اور کنگ فشر ایئر لائنز کے پروموٹر وجے مالیا شامل ہیں۔

سی بی آئی، ای ڈی اور این آئی اے کے چنندہ افسران کی ٹیم کی قیادت وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار کر سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کی اعلیٰ سطحی ٹیم لندن میں برطانیہ کے عہدیداروں سے ملاقاتیں طے کی ہیں۔ یہ ملاقاتیں بھارتی ہائی کمیشن نے پلان کئے ہیں۔ ان ملاقاتوں میں صرف وہ شواہد اکٹھے کیے جائیں گے جن سے پتہ چل سکے گا کہ مفرور ملزمان نے لندن میں کتنی جائیدادیں حاصل کیں اور ان کے بینک اکاؤنٹس میں کیا کیا لین دین ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:وجے مالیا برطانیہ میں بھی دیوالیہ قرار

واضح رہے اسلحہ ڈیلر بھنڈاری 2016 میں فرار ہوا تھا۔ دوسری جانب، مارچ 2023 میں مفرور وجے مالیا کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا تھا۔ ممبئی کی عدالت نے ان کی جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ مالیا نے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، لیکن وہاں سے انہیں کوئی راحت نہیں ملی تھی۔ دراصل سپریم کورٹ نے وجے مالیا کی درخواست جس میں انہوں نے ممبئی کی ایک عدالت کی جانب سے انہیں مفرور اقتصادی مجرم قرار دیتے ہوئے جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ سنایا تھا، جسے مالیا نے چیلنج کیا تھا۔

Last Updated : Jan 16, 2024, 1:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.