دارالحکومت دہلی کے روہنی سیکٹر 16 میں ایک بے قابو کار نے فوٹ پاتھ پر بیٹھے چار افراد کو بری طرح کچل دیا۔ یہ حادثہ روہنی سیکٹر 16 سے جی بلاک مین روڈ کی طرف جانے والی سڑک پر شام سات بجے کے قریب ہوا۔ مندر کے باہر کچھ لوگ بیٹھ کر کچھ لوگ زائرین سے بھیک مانگ رہے تھے۔ تبھی سامنے سے آئی تیز رفتار کار نے پہلے فوٹ پاتھ پر بیٹھے چار افراد کو کچلا۔ اس کے بعد دوسری طرف ڈیوائڈر سے جاکر ٹکرا گئی۔
بتایا جارہا ہے کہ جب لوگوں نے ان کو پکڑ لیا تب تک کار میں سوار پانچ سے چھ نوجوان موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ خون سے لت پت چار افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں 40 سالہ ہریش اور 35 سالہ وملا کی دردناک حالت میں موت ہوگئی اور دو بچے زیر علاج ہیں۔
ایک طرف حکومت لوگوں کو کم سے کم گھروں سے باہر جانے کی ہدایت کر رہی ہے۔ تو وہیں گاڑیوں مین 3 سے زیادہ افراد کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے۔ دوسری طرف روہنی کے علاقے میں ، ایک کار میں 5 سے 6 لڑکے سڑکوں پر نکل آئے، جنہوں نے غریبوں پر قہر ڈہا دیا ہے۔ وہ لوگ جو روہنی سیکٹر 16 میں ایک مندر کے باہر بھیک مانگ رہے تھے انہیں اندازہ نہیں تھا کہ فوٹ پاتھ پر بیٹھے بھیک مانگنا بھی ان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ابھی دو افراد زندگی اور موت سے لڑ رہے ہیں۔
فی الحال پولیس آس پاس کے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مسلسل جانچ پڑتال کررہی ہے اور کار کی تفصیل کی بنیاد پر ملزم نوجوانوں تک جلد سے جلد پہنچنے کا دعوی بھی کررہی ہے۔ اس حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے اور اسپتال میں داخل زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔