ETV Bharat / state

تہاڑ جیل میں قیدی کی موت، اہل خانہ نے لگایا قتل کا الزام

تہاڑ جیل میں ایک قیدی کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت انکت گرجر کے طور پر ہوئی ہے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ اسے جیل انتظامیہ نے مارا پیٹا ہے۔ خاندان کے افراد نے اس واقعہ کے حوالے سے تہاڑ جیل نمبر 3 کے باہر ہنگامہ کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس واقعہ کے بارے میں ہری نگر تھانے میں شکایت بھی درج کرائی گئی۔

author img

By

Published : Aug 5, 2021, 7:49 AM IST

تہاڑ جیل میں قیدی کی موت،اہل خانہ نے لگایا قتل کا الزام

پولیس کے مطابق انکت گرجر کا تعلق سندر بھاٹی گینگ سے تھا۔ الزام تھا کہ 2015 میں اس نے گریٹر نوئیڈا میں بی جے پی رہنما وجے پنڈت کا قتل کیا۔ اس کے خلاف قتل، لوٹ مار اور ڈکیتی کے تقریباً درجنوں مقدمات درج تھے۔ پولیس اس معاملے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کردار کی بھی جانچ کررہی ہے۔

ساتھ ہی رشتہ داروں نے جیل انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 3 اگست کی رات کو جیل میں کچھ افسران نے اسے بے رحمی سے مارا پیٹا۔ اس نے الزام لگایا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے اس سے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ پیسے نہ دینے پر اسے مارا پیٹا گیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس ہیڈ کوارٹر میں تعینات خاتون کانسٹیبل کی خودکشی

ساتھ ہی جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکت صبح مردہ پایا گیا۔ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ جیل انتظامیہ پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے انکت کے اہل خانہ آج صبح جیل کے باہر جمع ہوئے اور مظاہرہ کیا۔ انہوں نے نہ صرف جیل انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے بلکہ انہوں نے اس واقعہ کے حوالے سے ہری نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس پورے واقعہ کی میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سے تفتیش کی جارہی ہے۔ یہ ان کی رپورٹ کے بعد ہی واضح ہوگا کہ آخر انکت کی موت کیسے ہوئی۔ فی الحال لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.