ETV Bharat / state

میٹرو ٹرین کے آگے کود کر ایک خاتون کی خودکشی - خاتون کی خودکشی

دہلی میٹرو ریل سروس کے جھنڈے والان اسٹیشن پر پیر کی صبح ایک خاتون نے ٹرین کے آگے کود کر مبینہ طورپر خودکشی کرلی۔

میٹرو ٹرین کے آگے کود کر ایک خاتون کی خودکشی
author img

By

Published : Sep 2, 2019, 2:47 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 4:17 AM IST

خاتون کی عمر تقریباً 40 برس ہے۔ جھنڈے والان میٹرو اسٹیشن پر جب ٹرین آرہی تھی اسی دوران خاتون چلتی ٹرین کے آگے کود گئی۔ یہ حادثہ صبح آٹھ بج کر 40 منٹ پر ہوا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی جانچ میں پایا گیا ہے کہ خاتون نے مبینہ طورپر خودکشی کی ہے۔اس حادثے کے بعد بلو لائن پر کچھ دیر کے لئے میٹرو ریل سروس متاثرہوئی۔حالانکہ کچھ وقت بعد ریلوے سروس معمول پر آگئی۔متوفیہ کی ابھی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کی لاش کو لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج اور اسپتال میں پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا گیا ہے۔واقعہ کے سلسلے میں تفصیلات کا انتظار ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 4:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.