قومی درالحکومت دہلی کے جنوب مشرقی کے اوکھلا صنعتی علاقے میں پولیس نے چوروں کے ایک گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے گروہ میں شامل چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
جنوب مشرقی ضلع کے ڈپٹی پولیس کمشنر راجندر پرساد مینا نے جمعرات کو بتایا کہ اوکھلا صنعتی تھانہ علاقہ علاقے کے چوروں کے ایک گروہ کے چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان گروہوں کے پاس سے 90 ٹبلیٹ، آٹھ آئی پیڈ، 187 آئی فون اور 37 دیگر موبائل برآمد کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان گروہ کے خلاف پولیس کیس درج کرکے آگے کی تفتیش شروع کردی ہے، تاکہ پتہ چل سکے کہ اس کے تار اور کہاں کہاں سے جڑے ہیں۔