دارالحکومت دہلی کے نریلا علاقے میں گزشتہ رات ایک چپل و جوتے کی فیکٹری میں اچانک آتشزدگی ہوئی۔ جس کے بعد فائر انجن کی 26 گاڑیاں موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔ اس آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی تقریر شروع ہوتے ہی بھارتی مندوب کا واک آؤٹ
فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ساتھ ہی فیکٹری کی کولنگ ختم ہونے کے بعد ہی پولیس تحقیقات کرے گی، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نریلا انڈسٹریل ایریا میں ایسی بہت سی فیکٹریاں ہیں جو بغیر این او سی کے چل رہی ہیں۔ ضروری ہے کہ ایسے اصولوں کی بنیاد پر چلنے والی فیکٹریوں پر بروقت کارروائی کی جائے۔