ETV Bharat / state

Fine for not Giving Way to Ambulance in Delhi: دہلی میں ایمبولینس کو راستہ نہیں دینے پر دس ہزار کا جرمانہ

اسپیشل کمشنر قانونی امور اور لائسنسنگ سنجے سنگھ نے ٹویٹ کرکے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایمبولینس اور فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو ہنگامی حالات میں راستہ دیں۔ Fine for not Giving Way to Ambulance in Delhi

دہلی میں ایمبولینس کو راستہ نہیں دینے پر دس ہزار روپے کا جرمانہ

author img

By

Published : Jul 25, 2022, 9:04 AM IST

دارالحکومت دہلی کی سڑکوں پر ایمرجنسی طور پر ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو راستہ نہیں دینے پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔اس سلسلے میں اسپیشل کمشنر قانونی امور اور لائسنسنگ سنجے سنگھ نے ٹویٹ کر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایمبولینس اور فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو ہنگامی حالات میں راستہ دیں۔ Fine for not Giving Way to Ambulance in Delhi

اس کے ساتھ ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف دس ہزار روپے کا چالان کاٹنے کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔نئے موٹر وہیکل ایکٹ میں دس ہزار روپے جرمانے کی گنجائش ہے۔ جرمانے کی رقم میں پہلے کی نسبت اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے موٹر وہیکل ایکٹ کے مطابق اگر آپ گاڑی چلاتے ہوئے ایمبولینس کی آواز نہیں سنتے ہیں اور اس کا راستہ روکنے یا اسے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو قاعدے کے مطابق اب آپ پر 10 ہزار روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ ایسی صورت حال میں یہ ضروری ہے کہ جیسے ہی آپ سڑک پر چلتے ہوئے ایمبولینس یا ایمرجنسی گاڑی کی آواز سنیں، آپ فوراً اس کو راستہ دینے کے لیے وہاں سے ہٹ جائیں۔اگر کوئی ایمرجنسی گاڑی کو راستہ نہیں دیتا ہے تو دہلی پولیس کے ایمرجنسی رسپانس نمبر اور ٹریفک پولیس ہیلپ لائن پر شکایت کی جا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.