ETV Bharat / state

ایم سی ڈی کا فرضی ملازم گرفتار - مشرقی دہلی کے غازی پور چیک پوسٹ

دہلی میونسپل کارپوریشن کے فرضی صفائی ملازم کو نقلی پاس کے ساتھ دہلی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

ایم سی ڈی کا فرضی ملازم گرفتار
ایم سی ڈی کا فرضی ملازم گرفتار
author img

By

Published : May 2, 2020, 10:34 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں مشرقی دہلی کے غازی پور چیک پوسٹ پر جنوبی ایم سی ڈی کا ایک فرضی صفائی ملازم پکڑا گیا، جو دوسرے ملازم کے پاس پر بائیک سے جا رہا تھا۔

شروع میں اکڑنے والا نقلی صفائی ملازم پول کھلنے کے بعد پولیس کے سامنے ہاتھ جوڑ کر غلطی تسلیم کر کے گڑگڑانے لگا، لیکن دہلی پولیس یہاں 'دل کی پولیس' ثابت نہیں ہوئی، اور تھانہ غازی پور لے کر گئی، جہاں دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا۔

ایم سی ڈی کا فرضی ملازم گرفتار

واضح رہے کہ مشرقی دہلی کے غازی پور مرغا منڈی چیک پوسٹ پر آج حیران کن صورتحال دیکھنے کو ملی، جہاں جنوبی میونسپل کارپوریشن کا نقلی ملازم سنجیو چکنگ دوران پکڑا گیا۔

جب پولیس نے چیکنگ کے دوران اس فرضی صفائی ملازم کو پکڑا تو پہلے یہ صاحب بڑے رعب سے پولیس اہلکاروں سے بات کرتے نظر آئے، جب پولیس نے اپنا اصلی روپ دکھایا تو یہ سمجھ گئے کہ یہاں دال نہیں گلنے والی ہے اور وہ اپنی حقیقت پر آگئے اور معافی تلافی اور منتیں کرنے لگے کہ آئندہ ایسی غلطی دوبارہ نہیں ہوگی۔

دہلی پولیس نے نہیں بخشا اور تھانہ لے جاکر اپنی ذمہ داری پوری کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.