ETV Bharat / state

راجیو کما ر کی درخواست ضمانت پر کل فیصلہ متوقع - سی بی آئی

شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی میں سی بی آئی کو مطلوب سینیئر آئی پی ایس آفیسر راجیو کمار کی پیشگی ضمانت کی عرضی کی درخواست پر کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ کا فیصلہ کل آنے کی توقع ہے۔

آئی پی ایس آفیسر راجیو کما ر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل آنے کی توقع
author img

By

Published : Sep 30, 2019, 11:55 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 4:45 PM IST

سی بی آئی کے وکیل وائی جے دستور نے راجیو کمار کی پیشگی ضمانت کے خلاف جسٹس ایس منشی اور جسٹس ایس داس گپتا کی عدالت میں دلیل سی بی آئی کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اس معاملے کو کل کے لیے ملتوی کردیا۔

راجیو کمار کے وکیل نے کیمرہ میں سماعت کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔عدالت نے ہدایت دی کہ عدالت میں صرف وہی افراد رہیں گے جن سے متعلق یہ کیس ہے۔اس سے قبل 21ستمبر کو علی پور کورٹ نے راجیو کمار کی پیش گی ضمانت کی درخواست کو رد کردیا تھا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی آئی ڈی راجیو کمار کو حالیہ دنوں میں سی بی آئی نے کئی نوٹس دے چکی ہے۔مگر وہ سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کے بجائے ہر مرتبہ وقت مانگ رہے ہیں۔

شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ جو 2013میں منظر عام میں آیا تھا۔اس گھوٹالے کا ہضم 2,500کروڑ روپے ہے۔بنگال حکومت کے ذریعہ ایس آئی ٹی کے سربراہ تھے راجیو کمار۔سی بی آئی نے راجیو کمار پر الزام عائد کیا ہے کہ ایس آئی ٹی کے سربراہ کے طور پر راجیو کمار نے کئی بااثر افراد کو بچانے کے لیے ثبوتوں اور دستاویز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 4:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.