ETV Bharat / state

بالی ووڈ کو بدنام کرنے والے دو چینلز کے خلاف مقدمہ درج - منسلک شخصیات کے خلاف غیر ذمہ دارانہ اور توہین آمیز ریمارکس شائع کرنے سے گریز کرنا چاہئے

میڈیا چینلز ریپبلک ٹی وی اور ٹائمز ناؤ میں بالی ووڈ کے تعلق سے چلائی جارہی نفرت انگیز مہم کے خلاف بالی ووڈ کے متعدد ہدایت کاروں نے اس تعلق سے شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

a case has been registered against two news channels for defaming bollywood
بالی ووڈ کو بدنام کرنے والے دو چینلز کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : Oct 12, 2020, 7:25 PM IST

Updated : Oct 12, 2020, 10:08 PM IST

کچھ میڈیا چینلز میں بالی ووڈ کے خلاف چلائی جارہی مذموم مہم کا معاملہ اب دہلی ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے۔ بالی ووڈ سے منسلک چار ایسوسی ایشنز اور 34 پروڈیوسرز نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی ہیں۔

یہ درخواست بالی ووڈ کے خلاف غیر ذمہ دارانہ اور توہین آمیز ریمارکس پر روک لگانے کے لیے دائر کی گئی ہیں۔ درخواست میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے میڈیا ٹرائل کو روکنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کرنے والے تازہ ترین مقدمے میں بالی ووڈ کی ان شخصیات نے 'کچھ میڈیا ہاؤسیز کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ' کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ درخواست ممتاز فلمساز کرن جوہر، یش راج، عامر خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان کی پروڈکشن کمپنیوں، فلمی صنعت کی چار انجمنوں اور 34 پروڈیوسرز نے دائر کی ہے۔

مزید پڑھیں: حلال ذبیحہ پر پابندی کی عرضی محض 'شرارت': سپریم کورٹ کا تبصرہ

یہ مقدمہ ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی اور اس چینل کے رپورٹر پردیپ بھنڈاری، ٹائمز ناؤ اور اس کے اعلی ذمہ دار راہل شیو شنکر اور نویکا کمار کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چینلز کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی بالی ووڈ اور اس سے منسلک شخصیات کے خلاف غیر ذمہ دارانہ اور توہین آمیز ریمارکس شائع کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلمی شخصیات کا منمانے طریقے سے میڈیا ٹرائل کرنے اور انڈسٹری کے لوگوں کی رازداری اور ان کی نجی زندگیوں میں مداخلت کرنے سے روکا جائے۔

Last Updated : Oct 12, 2020, 10:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.