ETV Bharat / state

پاکستان میں صدیوں پرانی مندر کا سراغ - مندر بھگوان وشنو کا ہے

پاکستان کے ضلع سوات میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایک 1300 سال پرانا ہندو مندر ڈھونڈھ نکالا ہے۔ خیبر پختونخوا کے محکمۂ آثارِ قدیمہ نے بتایا کہ یہ مندر بھگوان وشنو کا ہے۔

پاکستان میں بھگوان وشنو کا 1،300 سال پرانا مندر ملا

author img

By

Published : Nov 21, 2020, 8:36 AM IST

شمال مغربی پاکستان کے ضلع سوات کی ایک پہاڑی سے پاکستانی اور اطالوی آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے 1300 سال پرانا ہندو مندر ڈھونڈ نکالا ہے۔

اطلاعات کے مطابق باری کوٹ گھنڈئی میں کھدائی کے دوران اس مندر کا پتا چلا جس کے بعد خیبرپختونخوا کے محکمۂ آثارِ قدیمہ کے فضل خلیق نے جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ مندر بھگوان وشنو کا ہے، یہ مندر 1300 سال قبل ہندو شاہی دور میں تعمیر کیا گیا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ ہندو شاہی یا کابل شاہی (850–1026 ء) میں ایک ہندو راج ونش تھا جس نے وادی کابل (مشرقی افغانستان)، قندھار (جدید پاکستان) اور موجودہ شمال مغربی بھارت پر حکومت کیا تھا۔

آثار قدیمہ کے ماہرین کو کھدائی کے دوران مندر کے قریب ایک چھاؤنی اور پہرے کے لئے میناریں بھی ملی ہیں۔ مندر کے قریب پانی کا ایک تالاب بھی ملا ہے۔ شاید بھکت وہاں پوجا سے پہلے غسل کیا کرتے تھے۔

خلیق نے کہا کہ علاقے میں پہلی بار ہندو شاہی دور کے نشانات پائے گئے ہیں۔

اٹلی آثار قدیمہ مشن کے سربراہ ڈاکٹر لوکا نے بتایا کہ یہ قندھار تہذیب کا پہلا مندر ہے جو ضلع سوات میں پایا گیا ہے۔ سوات ضلع میں بدھ مذہب کی کئی ساری عبادت گاہیں موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.